ابنا: سيد مسعود جزائري نے اتوار کے دن فارس خبر رساں ايجنسي کے ساتھ گفتگو کے دوران ايران کي فوجي طاقت کي جانب اشارہ کيا اور کہا کہ ايران کي کوششوں کا مقصد خطے سے کشيدگي کا خاتمہ اور خليج فارس ميں آمد و رفت کے لئے سلامتي کو برقرار کرنا ہے- بريگيڈير سيد مسعود جزائري نے اس کے ساتھ ساتھ اس بات پر بھي زور ديا کہ اگر اسلامي جمہوريہ ايران اور اسلامي دنيا کے مفادات کو خطرے ميں ڈالا گيا تو ايران کي مسلح افواج خطے ميں بدامني پيدا کرنے والوں کا پوري شدت اور طاقت کے ساتھ مقابلہ کريں گي-
سيد مسعود جزائري نے امريکي حکام کے ان بيانات کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ايران کي جانب سے آبنائے ہرمز کو بند کئے جانے کي صورت ميں اس کا مقابلہ کيا جائے گا کہا کہ يہ بيانات صرف تشہيراتي پہلو کے حامل ہيں اور امريکي حکام ميدان کو خالي نہ کرنے کے مقصد سے اپني صلاحيتوں کو بڑھا چڑھا کر بيان کررہے ہيں.
..............
/169